داعش سے نمٹنے کے لیے نیکٹا کو بااختیاربنایا جائے : شیری رحمن


\"sheriپیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے کے عزم میں سنجیدہ نہیں۔شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ میں حکومت نے نیکٹا کے لیے اضافی 2 ارب روپے مختص کرنے کی مخالفت کی تھی،حکومت کی طرف سے مزاحمت کے باوجود سینیٹ میں قراردادمنظورکی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جس میں کسی بھی سطح پرکوئی سمجھوتانہیں ہو سکتا، ہمیں حقیقی خطرات کا سامنا ہے، اس بل پر حکومت کا ردعمل غیر حقیقی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی اور لوگوں کی بیعت کی اطلاعات ملک کے مختلف حصوں سے آرہی ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے نیکٹا کو بااختیار بنایا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments